المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحسن بن أبي الحسن، عن عثمان بن أبي العاص باب: حسن بن ابی حسن کی سیدنا عثمان بن ابی عاص رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 8350
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الصَّقْرِ السُّكَّرِيُّ، ثنا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ، ثنا عُمَرُ بْنُ سَهْلٍ الْمَازِنِيُّ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ الْعَطَّارِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: دُعِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ إِلَى طَعَامٍ فَقِيلَ: هَلْ تَدْرِي مَا هَذَا؟ هَذَا خِتَانُ جَارِيَةٍ، فَقَالَ: «هَذَا شَيْءٌ مَا كُنَّا نَرَاهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَترجمہ
حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کو ایک کھانے پر بلایا گیا، تو ان سے کہا گیا: کیا آپ جانتے ہیں یہ کیا ہے؟ یہ ایک بچی کے ختنے (کی دعوت) ہے۔ انہوں نے فرمایا: ”یہ ایسی چیز ہے جسے ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں نہیں دیکھتے تھے۔“ چنانچہ انہوں نے کھانے سے انکار کر دیا۔