المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن عبد الله بن الشخير، عن عثمان باب: یزید بن عبداللہ بن شخیر کی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 8337
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا حَمَّادٌ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، وَامْرَأَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ: أَنَّهُمَا سَمِعَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَخَطَئِي وَعَمْدِي»
وَقَالَ الْآخَرُ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: «اللهُمَّ إِنِّي أَسْتَهْدِيكَ لِأَرْشَدِ أَمْرِي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي»ترجمہ
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ اور قریش کی ایک خاتون سے روایت ہے کہ ان دونوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اے اللہ! میرے گناہ، میری خطائیں اور میری جان بوجھ کر کی گئی غلطیاں معاف فرما دے۔“
اور دوسرے (راوی) نے کہا: میں نے آپ ﷺ کو یہ بھی فرماتے سنا: ”اے اللہ! میں تجھ سے اپنے معاملے میں صحیح راہنمائی مانگتا ہوں، اور اپنے نفس کی برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“