المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن عبد الله بن الشخير، عن عثمان باب: یزید بن عبداللہ بن شخیر کی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 8334
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الشِّخِّيرِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، حَالَ الشَّيْطَانُ بَيْنِي وَبَيْنَ صَلَاتِي وَقِرَاءَتِي، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ذَاكَ الشَّيْطَانُ يُقَالُ لَهُ: خَنْزَبٌ، فَإِذَا حَسَسْتَهُ فَتَعَوَّذْ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ وَاتْفُلْ عَنْ يَسَارِكَ "ترجمہ
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول، شیطان میرے اور میری نماز اور قراءت کے درمیان حائل ہو جاتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”یہ شیطان ہے جسے خنزب کہا جاتا ہے، جب تم اسے محسوس کرو تو اللہ کی پناہ مانگو شیطان سے، اور اپنے بائیں طرف تھوک دو۔“