المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مطرف بن عبد الله بن الشخير، عن عثمان بن أبي العاص باب: مطرف بن عبداللہ بن شخیر کی سیدنا عثمان بن ابی عاص رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 8325
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، قَالَ: كَانَ آخِرُ عَهْدٍ عَهِدَهُ إِلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ بَعَثَنِي أَمِيرًا عَلَى الطَّائِفِ، فَقَالَ لِي: «اقْدِرِ النَّاسَ بِأَضْعَفِهِمْ فَإِنَّ فِيهِمُ السَّقِيمَ، وَالْكَبِيرَ، وَالصَّغِيرَ، وَذَا الْحَاجَةِ»ترجمہ
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے جب مجھے طائف کا امیر بنا کر بھیجا تو مجھے آخری نصیحت یہ فرمائی: ”لوگوں (کی نماز) کا اندازہ ان کے سب سے کمزور فرد کے حساب سے کرو، کیونکہ ان میں بیمار، بڑے، چھوٹے اور حاجت مند لوگ بھی ہوتے ہیں۔“