المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نافع بن جبير بن مطعم، عن عثمان بن أبي العاص باب: نافع بن جبیر بن مطعم کی سیدنا عثمان بن ابی عاص رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 8309
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللهِ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِي وَجَعٌ، فَقَالَ: " اجْعَلْ يَدَكَ الْيُمْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قُلْ: بِسْمِ اللهِ أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ، سَبْعَ مَرَّاتٍ " فَفَعَلْتُ فَكَفَانِي اللهُ، عَزَّ وَجَلَّترجمہ
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوا اور مجھے ایک درد تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنا دایاں ہاتھ اس پر رکھو، پھر کہو: بسم اللہ، میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت کی پناہ لیتا ہوں اس چیز کی برائی سے جو میں محسوس کر رہا ہوں، (یہ) سات بار (کہو)۔“ میں نے ایسا ہی کیا تو اللہ عزوجل نے مجھے کافی ہو گیا (تکلیف دور ہو گئی)۔