المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نسبة عثمان بن مظعون " عثمان بن مظعون بن حبيب بن وهب بن حذافة بن جمح بن عمرو بن هصيص بن كعب يكنى أبا السائب، وكان من مهاجرة الحبشة، وقدم مكة قبل الهجرة فهاجر إلى المدينة، وشهد بدرا " باب: سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا نسب: عثمان بن مظعون بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح بن عمرو بن ہصیص بن کعب، کنیت ابوسائب، حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والوں میں سے تھے، ہجرت سے پہلے مکہ آئے پھر مدینہ کی طرف ہجرت کی، اور بدر میں شریک ہوئے
حدیث نمبر: 8282
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَفَّافُ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ حَدَّثَهُ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ أَخْبَرَهُ، «أَنَّهُ أَرَادَ أَنْ يَتَبَتَّلَ، فَنَهَاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» قَالَ سَعْدٌ: «فَلَوْ أَجَازَ ذَلِكَ لَاخْتَصَيْنَا»ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے شادی نہ کرنے (تبتل) کا ارادہ کیا تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں اس سے منع فرما دیا۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”اگر آپ ﷺ اسے جائز قرار دیتے تو ہم خصی ہو جاتے۔“