المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
من أخبار عمر بن أبي سلمة باب: سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کے حالات کا بیان
حدیث نمبر: 8237
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ، " فِي تَسْمِيَةِ مَنْ هَاجَرَ الْهِجْرَةَ الْأُولَى إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ: أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الْأَسَدِ، وَمَعَهُ امْرَأَتُهُ أُمُّ سَلَمَةَ فَوَلَدَتْ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ، عُمَرَ بْنَ أَبِي سَلَمَةَ "ترجمہ
عروہ بیان کرتے ہیں: حبشہ کی طرف پہلی ہجرت کرنے والوں کے ناموں میں سے: سیدنا ابوسلمہ بن عبدالاسد رضی اللہ عنہ، اور ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا تھیں، انہوں نے سرزمین حبشہ میں سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کو جنم دیا۔