المعجم الكبير للطبراني
باب الطاء— حرف طا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما روى قيس بن طلق، عن أبيه محمد بن جابر اليمامي، عن قيس بن طلق باب: قیس بن طلق کی اپنے والد سے مروی روایات؛ محمد بن جابر یمامی کی قیس بن طلق سے روایات
حدیث نمبر: 8204
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ مِنَ امْرَأَتِهِ حَاجَتَهَا، فَلْيَأْتِهَا وَلَوْ كَانَتْ عَلَى تَنُّورٍ»ترجمہ
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی سے اپنی حاجت پوری کرنا چاہے تو اس کے پاس آئے، چاہے وہ تنور (پر روٹی پکانے) میں مصروف ہی کیوں نہ ہو۔“