المعجم الكبير للطبراني
باب الطاء— حرف طا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طارق بن أشيم الأشجعي باب: سیدنا طارق بن اشیم اشجعی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 8163
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنا أَبُو مَالِكٍ الْأَشْجَعِيُّ سَعْدُ بْنُ طَارِقٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ وَحَّدَ اللهَ، وَكَفَرَ بِمَا يُعْبَدُ مِنْ دُونِ اللهِ حَرَّمَ اللهُ مَالَهُ وَدَمَهُ، وَحِسَابُهُ عَلَى اللهِ»ترجمہ
ابومالک اشجعی سعد بن طارق اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے اللہ کو ایک مانا، اور اللہ کے سوا جو کچھ پوجا جاتا ہے اس کا انکار کیا، تو اللہ نے اس کا مال اور خون حرام کر دیا، اور اس کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔“