المعجم الكبير للطبراني
باب الطاء— حرف طا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طارق بن أشيم الأشجعي باب: سیدنا طارق بن اشیم اشجعی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 8161
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ وَحَّدَ اللهُ، وَكَفَرَ بِمَا يُعْبَدُ مِنْ دُونِ اللهِ، حَرَّمَ اللهُ مَالَهُ وَدَمَهُ وَحِسَابُهُ عَلَى اللهِ»ترجمہ
ابومالک اشجعی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے اللہ کو ایک مانا، اور اللہ کے سوا جو کچھ پوجا جاتا ہے اس کا انکار کیا، تو اللہ نے اس کا مال اور خون حرام کر دیا، اور اس کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔“