المعجم الكبير للطبراني
باب الطاء— حرف طا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طارق بن أشيم الأشجعي باب: سیدنا طارق بن اشیم اشجعی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 8152
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ الْمَوْصِلِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَزَّازُ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، قَالَا: ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنَّا نَغْدُو إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَجِيءُ الرَّجُلُ وَتَجِيءُ الْمَرْأَةُ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ أَقُولُ إِذَا صَلَّيْتُ؟ فَيَقُولُ: «اللهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي، فَقَدْ جَمَعْنَ لَكَ دُنْيَاكَ وَآخِرَتَكَ»ترجمہ
ابومالک اشجعی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں: ہم صبح نبی کریم ﷺ کے پاس جایا کرتے تھے، تو کوئی آدمی یا عورت آ کر عرض کرتی: اے اللہ کے رسول، جب میں نماز پڑھوں تو کیا کہوں؟ تو آپ ﷺ فرماتے: ”کہو: اے اللہ، مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، اور مجھے رزق عطا فرما، یہ کلمات تمہارے لیے دنیا اور آخرت دونوں کو سمیٹ دیتے ہیں۔“