المعجم الكبير للطبراني
باب الضاد— حرف ضاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند ضمرة بن ثعلبة باب: سیدنا ضمرہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زَبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا جَدِّي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلَاءِ، وَعَمِّي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَا: ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ سُلَيْمَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَابِرٍ، عَنِ ابْنِ ثَعْلَبَةَ أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: ادْعُ اللهَ لِي بِالشَّهَادَةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللهُمَّ إِنِّي أُحَرِّمُ دَمَ ابْنِ ثَعْلَبَةَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ وَالْكُفَّارِ» قَالَ: «فَكُنْتُ أَحْمِلُ فِي عِظَمِ الْقَوْمِ فَيَتَرَاءَى لِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَلْفَهُمْ» ، فَقَالُوا: يَا ابْنَ ثَعْلَبَةَ لَتَغْرِزُ وَتَحْمِلُ عَلَى الْقَوْمِ، فَقَالَ: «إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَرَاءَى لِي خَلْفَهُمْ، فَأَحْمِلُ عَلَيْهِمْ حَتَّى أَقِفَ عِنْدَهُ، ثُمَّ يَتَرَاءَى لِي عِنْدَ أَصْحَابِي، فَأَحْمِلُ حَتَّى أَكُونَ مَعَ أَصْحَابِي» . قَالَ: فَعُمِّرَ زَمَانًا مِنْ دَهْرِهِ…ابن ثعلبہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور کہا: میرے لیے شہادت کی دعا کیجیے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ، میں ابن ثعلبہ کا خون مشرکوں اور کفار پر حرام کرتا ہوں۔“ کہتے ہیں: میں دشمن کی بڑی تعداد میں گھس جاتا تو نبی کریم ﷺ مجھے ان کے پیچھے دکھائی دیتے، لوگوں نے کہا: اے ابن ثعلبہ، تم دشمن پر حملہ کر کے آگے نکل جاتے ہو، تو انہوں نے کہا: ”نبی کریم ﷺ مجھے ان کے پیچھے دکھائی دیتے ہیں، تو میں ان پر حملہ کرتا ہوں یہاں تک کہ آپ ﷺ کے پاس پہنچ جاؤں، پھر آپ ﷺ مجھے اپنے ساتھیوں کے پاس دکھائی دیتے ہیں، تو میں پھر حملہ کرتا ہوں یہاں تک کہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ آ جاؤں۔“ کہتے ہیں: پھر وہ طویل عمر پائے۔