المعجم الكبير للطبراني
باب الضاد— حرف ضاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ضحاك بن سفيان الكلابي من بني بكر بن كلاب بن ربيعة بن عامر باب: سیدنا ضحاک بن سفیان کلابی رضی اللہ عنہ، بنو بکر بن کلاب بن ربیعہ بن عامر میں سے تھے
حدیث نمبر: 8111
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، كَانَ يَقُولُ: الدِّيَةُ لِلْعَاقِلَةِ، وَلَا تَرِثُ الْمَرْأَةُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا شَيْئًا حَتَّى كَتَبَ إِلَيْهِ الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ الْكِلَابِيُّ «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمٍ الضِّبَابِيِّ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا»ترجمہ
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: دیت عاقلہ کے لیے ہے، اور بیوی اپنے شوہر کی دیت میں سے کچھ وراثت نہیں پائے گی، یہاں تک کہ سیدنا ضحاک بن سفیان کلابی رضی اللہ عنہ نے انہیں لکھا: ”رسول اللہ ﷺ نے اشیم ضبابی کی بیوی کو اس کے شوہر کی دیت میں سے وراثت دلائی تھی۔“