حدیث نمبر: 810
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ بُنْدَارٌ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ جَنُوبٍ بِنْتُ شُمَيْلَةَ، عَنْ أُمِّهَا سُوَيْدَةَ بِنْتِ جَابِرٍ، عَنْ أُمِّهَا عُقَيْلَةَ بِنْتِ أَسْمَرَ بْنِ مُضَرِّسٍ، عَنْ أَبِيهَا أَسْمَرَ بْنِ مُضَرِّسٍ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَايَعْتُهُ، فَقَالَ: «مَنْ سَبَقَ إِلَى مَا لَمْ يَسْبِقْ إِلَيْهِ مُسْلِمٌ فَهُوَ لَهُ» فَخَرَجَ النَّاسُ يَتَعَادُّونَ يَتَخَاطُّونَ
ترجمہ

سیدنا اسمر بن مضرس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ ﷺ سے بیعت کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی ایسی چیز کی طرف پہلے پہنچ جائے جس کی طرف اس سے پہلے کوئی مسلمان نہ پہنچا ہو، تو وہ اسی کی ہو جاتی ہے۔“ چنانچہ لوگ زمینوں کو گن گن کر لکیریں کھینچتے ہوئے نکل پڑے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الألف / حدیث: 810
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 280، حدیث 814