المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
المراسيل ومن لم يسم، عن أبي أمامة باب: مراسیل اور جن کا نام نہیں لیا گیا، کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 8092
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ سَالِمٍ الْوُحَاظِيُّ، حَدَّثَتْنِي بِنْتٌ لِعُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ، وَامْرَأَةٌ مِنْ آلِ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّهُمَا سَمِعَتَا أَبَا أُمَامَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «مَا مِنْ أَهْلِ بَيْتٍ يَغْدُو عَلَيْهِمْ فَدَّانٌ إِلَّا ذُلُّوا»ترجمہ
دو خواتین — عتبہ بن عبد کی بیٹی، اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے گھرانے کی ایک عورت — بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا: میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جس گھرانے کے پاس صبح کے وقت ہل آ جائے، وہ ذلیل ہو جاتے ہیں۔“