المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن عبد الرحمن بن سعد بن زرارة، عن أبي أمامة باب: محمد بن عبدالرحمن بن سعد بن زرارہ کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا جَالِسٌ أُحَرِّكُ شَفَتَيَّ، فَقَالَ: «بِمَ تُحَرِّكُ شَفَتَيْكَ؟» قُلْتُ: أَذْكُرُ اللهَ يَا رَسُولَ اللهِ. فَقَالَ: «أَلَا أُخْبِرُكَ بِشَيْءٍ إِذَا قُلْتَهُ، ثُمَّ دَأَبْتَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَمْ تَبْلُغْهُ؟» قُلْتُ: بَلَى، فَقَالَ: «تَقُولُ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي كِتَابِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى خَلْقُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى مَا فِي خَلْقِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ سَمَاوَاتِهِ وَأَرْضِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَتُسَبِّحُ مِثْلَ ذَلِكَ وَتُكَبِّرُ مِثْلَ ذَلِكَ»…سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی کریم ﷺ باہر تشریف لائے جبکہ میں بیٹھا اپنے ہونٹ ہلا رہا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے ہونٹ کیوں ہلا رہے ہو؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول، میں اللہ کا ذکر کر رہا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں کہ اگر تم اسے کہو، پھر رات دن اس کی کوشش کرتے رہو تو بھی اس تک نہ پہنچ سکو؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم کہو: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جتنی اس کی کتاب نے شمار کر رکھی ہیں، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جتنی اس کی کتاب میں ہے، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جتنی اس کی مخلوق نے شمار کر رکھی ہیں، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جتنا کچھ اس کی مخلوق میں ہے، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اس کے آسمانوں اور زمین کے برابر، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ہر چیز کی گنتی کے برابر، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ہر چیز کے برابر بھر کر، اور اسی طرح تسبیح اور تکبیر بھی کہو۔“