المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن سابط الجمحي، عن أبي أمامة باب: عبدالرحمن بن سابط جمحی کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 8084
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَهْوَازِيُّ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحَرِيشِ، ثنا مَيْمُونُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا تَوَضَّأَ لِلصَّلَاةِ، وَقَدْ تَرَكَ مَوْضِعَ ظُفْرٍ مِنَ الْوُضُوءِ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُسْبِغَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ قَالَ: «وَيْلٌ لِلْعَرَاقِيبِ مِنَ النَّارِ»ترجمہ
…نبی کریم ﷺ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ اس نے نماز کے لیے وضو کیا اور ناخن کے برابر جگہ وضو میں چھوڑ دی، تو رسول اللہ ﷺ نے اسے حکم دیا کہ اچھی طرح وضو کرے، پھر فرمایا: ”ایڑیوں کی پشت کے لیے جہنم کی خرابی ہے۔“