حدیث نمبر: 8074
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تُصَلُّوا عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ، كُلُّ كَافِرٍ يَسْجُدُ لَهَا، وَلَا تُصَلُّوا عِنْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ، فَإِنَّهَا تَغْرُبُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ كُلُّ كَافِرٍ يَسْجُدُ لَهَا، وَلَا تُصَلُّوا عِنْدَ وَسَطِ النَّهَارِ، فَإِنَّ جَهَنَّمَ تُسْجَرُ عِنْدَ ذَلِكَ»
ترجمہ

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”سورج طلوع ہوتے وقت نماز مت پڑھو، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے، ہر کافر اس وقت اسے سجدہ کرتا ہے، اور سورج غروب ہوتے وقت بھی نماز مت پڑھو، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے، ہر کافر اس وقت بھی اسے سجدہ کرتا ہے، اور دن کے وسط میں بھی نماز مت پڑھو، کیونکہ اس وقت جہنم بھڑکائی جاتی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الصاد / حدیث: 8074
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 288، حدیث 8105