المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو غالب صاحب المحجن، واسمه حزور باب: ابوغالب صاحب المحجن، جن کا نام حزور تھا
حدیث نمبر: 8054
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ رَجَاءٍ، عَنْ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَيَقُومُونَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَعَهُمِ الصُّحُفُ، يَكْتُبُونَ النَّاسَ حَتَّى إِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ طُوِيَتِ الصُّحُفُ» . فَقُلْتُ: لَيْسَ لِمَنْ خَرَجَ بَعْدَ الْإِمَامِ جُمُعَةٌ؟ فَقَالَ: «بَلَى، وَلَكِنَّهُ لَيْسَ فِيمَا فِي الصُّحُفِ»ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”فرشتے جمعہ کے دن مسجد کے دروازوں پر کھڑے ہوتے ہیں، ان کے پاس رجسٹر ہوتے ہیں، وہ آنے والے لوگوں کے نام لکھتے رہتے ہیں یہاں تک کہ جب امام نکل آتا ہے تو رجسٹر لپیٹ دیے جاتے ہیں۔“ میں نے عرض کیا: کیا امام کے نکلنے کے بعد آنے والے کے لیے جمعہ نہیں ہے؟ فرمایا: ”کیوں نہیں، لیکن وہ اس فضیلت میں شامل نہیں ہوگا جو رجسٹر میں لکھی جاتی ہے۔“