المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يونس بن شعيب، عن أبي أمامة باب: یونس بن شعیب کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7974
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ السَّمْتِيُّ، ثنا عَبْدُ النُّورِ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا يُونُسُ بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْخَصُ بِبَصَرِهِ إِلَى السَّمَاءِ قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا هَذَا؟ قَالَ: «رَأَيْتُ مَلَكًا عَرَجَ بِعَمَلِ سَلْمَانَ»ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ اپنی نظر آسمان کی طرف اٹھائے دیکھ رہے تھے، ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول، یہ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے ایک فرشتے کو دیکھا جو سلمان کے عمل کو (اوپر) لے کر چڑھا۔“