المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إياس بن ثعلبة أبو أمامة البلوي باب: سیدنا ایاس بن ثعلبہ، ابوامامہ بلوی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 795
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَخَاهُ عَبْدَ اللهِ بْنَ كَعْبٍ، يُحَدِّثُ، أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ بْنَ ثَعْلَبَةَ الْحَارِثِيَّ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَقْتَطِعُ رَجُلٌ حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِهِ إِلَّا حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ، وَأَوْجَبَ لَهُ النَّارَ» فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: وَإِنْ كَانَ يَسِيرًا يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ: «وَإِنْ كَانَ سِوَاكًا مِنْ أَرَاكٍ»ترجمہ
راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے اپنے بھائی عبداللہ بن کعب کو یہ بیان کرتے سنا کہ سیدنا ابوامامہ بن ثعلبہ حارثی رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”کوئی شخص اپنی قسم کے ذریعے کسی مسلمان کا حق نہیں ہتھیاتا مگر اللہ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے اور اس پر جہنم واجب کر دیتا ہے۔“ لوگوں میں سے ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! چاہے وہ کوئی معمولی چیز ہی ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”چاہے وہ پیلو کی ایک مسواک ہی کیوں نہ ہو۔“