المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
المثنى بن الصباح، عن القاسم أبي عبد الرحمن باب: مثنیٰ بن صباح کی قاسم ابوعبدالرحمن سے روایات
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ، عَنِ الْقَاسِمِ الشَّامِيِّ، أَنَّ مَوْلَاةً لَهُ يُقَالُ لَهَا أُمُّ هَاشِمٍ أَجْلَسَتْهُ فِي السِّتْرِ بِدَوَاةٍ وَقَلَمٍ، وَأَرْسَلَتْ إِلَى أَبِي أُمَامَةَ فَسَأَلَتْهُ عَنْ حَدِيثٍ حَدَّثَهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْوُضُوءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ قَامَ إِلَى الْوُضُوءِ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ خَرَجَتِ الْخَطَايَا مِنْ يَدَيْهِ، فَإِذَا مَضْمَضَ خَرَجَتِ الْخَطَايَا مِنْ فِيهِ، فَإِذَا اسْتَنْثَرَ خَرَجَتْ مِنْ أَنْفِهِ، فَكَذَلِكَ حَتَّى يَغْسِلَ الْقَدْمَيْنِ، فَإِنْ خَرَجَ إِلَى صَلَاةٍ مَفْرُوضَةٍ كَانَتْ كَحَجَّةٍ مَبْرُورَةٍ، وَإِنْ خَرَجَ إِلَى صَلَاةِ تَطَوُّعٍ كَانَتْ كَعُمْرَةٍ مَبْرُورَةٍ»کسی خاتون نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا اور ان سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا جو انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے وضو کے بارے میں بیان کی تھی، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص وضو کرنے کے لیے کھڑا ہو اور اپنے دونوں ہاتھ دھوئے تو اس کے ہاتھوں سے گناہ نکل جاتے ہیں، پھر جب کلی کرے تو اس کے منہ سے گناہ نکل جاتے ہیں، پھر جب ناک جھاڑے تو اس کی ناک سے گناہ نکل جاتے ہیں، اسی طرح یہاں تک کہ دونوں پاؤں دھو لے، پھر اگر وہ فرض نماز کے لیے نکلے تو یہ اس کے لیے مقبول حج کی طرح ہے، اور اگر نفل نماز کے لیے نکلے تو یہ اس کے لیے مقبول عمرے کی طرح ہے۔“