المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إياس بن ثعلبة أبو أمامة البلوي باب: سیدنا ایاس بن ثعلبہ، ابوامامہ بلوی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 788
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُنِيبِ الْمَدَنِيُّ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ ثَعْلَبَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَهُمْ بِالْخُرُوجِ إِلَى بَدْرٍ، وَأَجْمَعَ الْخُرُوجَ مَعَهُ» فَقَالَ لَهُ خَالُهُ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ: أَقِمْ عَلَى أُمِّكَ يَا ابْنَ أُخْتٍ، فَقَالَ أَبُو أُمَامَةَ: بَلْ أَنْتَ أَقِمْ عَلَى أُخْتِكَ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «فَأَمَرَ أَبَا أُمَامَةَ بِالْمُقَامِ عَلَى أُمِّهِ، وَخَرَجَ بِأَبِي بُرْدَةَ، فَقَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ تُوُفِّيَتْ، فَصَلَّى عَلَيْهَا»ترجمہ
سیدنا ابوامامہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں بدر کی طرف نکلنے کی اطلاع دی، اور انہوں نے آپ ﷺ کے ساتھ نکلنے کا ارادہ کر لیا۔ ان کے ماموں ابوبردہ بن نیار نے ان سے کہا: اے بھانجے! اپنی ماں کے پاس ٹھہرو۔ ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے کہا: بلکہ تم اپنی بہن کے پاس ٹھہرو۔ یہ بات نبی کریم ﷺ سے ذکر کی گئی تو آپ ﷺ نے ابوامامہ کو ان کی والدہ کے پاس ٹھہرنے کا حکم دیا، اور ابوبردہ کو ساتھ لے کر نکلے، پھر جب نبی کریم ﷺ واپس تشریف لائے تو ان کی والدہ وفات پا چکی تھیں، تو آپ ﷺ نے ان کا جنازہ پڑھایا۔