حدیث نمبر: 7850
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاتِكَةِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «مَا اسْتَفَادَ الْمُسْلِمُ فَائِدَةً بَعْدَ تَقْوَى اللهِ تَعَالَى خَيْرًا لَهُ مِنْ زَوْجَةٍ صَالِحَةٍ، إِنْ أَمَرَهَا أَطَاعَتْهُ، وَإِنْ نَظَرَ إِلَيْهَا سَرَّتْهُ، وَإِنْ أَقْسَمَ عَلَيْهَا أَبَرَّتْهُ، وَإِنْ غَابَ عَنْهَا نَصَحَتْهُ فِي نَفْسِهَا»
ترجمہ

سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”مسلمان کو اللہ کے تقویٰ کے بعد نیک بیوی سے بہتر کوئی چیز حاصل نہیں ہوتی: اگر وہ اسے کوئی حکم دے تو وہ اس کی اطاعت کرتی ہے، اور اگر وہ اسے دیکھے تو وہ اسے خوش کر دیتی ہے، اور اگر وہ اس پر قسم دے تو وہ اسے پورا کرتی ہے، اور اگر وہ اس سے غائب ہو تو وہ اپنی جان اور اس کے مال کی حفاظت میں اس کی خیرخواہ رہتی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الصاد / حدیث: 7850
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 222، حدیث 7881