حدیث نمبر: 7845
حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ أَنَسُ بْنُ سَلْمٍ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاتِكَةِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَسَوَّكُوا، فَإِنَّ السِّوَاكَ مَطْيَبَةٌ لِلْفَمِ، مَرْضَاةٌ لِلرَّبِّ»
«مَا جَاءَنِي جِبْرِيلُ إِلَّا أَمَرَنِي بِالسِّوَاكِ حَتَّى لَقَدْ حَسِبْتُ أَنْ يَفْرِضَهُ عَلَيَّ وَعَلَى أُمَّتِي، وَلَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي فَرَضْتُهُ عَلَيْهِمْ، إِنِّي لَأَسْتَاكُ حَتَّى لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ أُحْفِيَ مَقَادِمَ فَمِي»
ترجمہ

سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مسواک کیا کرو، کیونکہ مسواک منہ کو پاکیزہ کرنے والی اور رب کو راضی کرنے والی چیز ہے“
”جبریل جب بھی میرے پاس آئے، مجھے مسواک کا حکم ضرور دیا، یہاں تک کہ مجھے یہ خیال ہوا کہ وہ اسے مجھ پر اور میری امت پر فرض کر دیں گے، اور اگر مجھے اپنی امت پر تنگی کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں اسے ان پر فرض کر دیتا۔ میں اتنی مسواک کرتا ہوں کہ مجھے ڈر ہونے لگا کہیں میں اپنے منہ کا اگلا حصہ گھس نہ ڈالوں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الصاد / حدیث: 7845
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 220، حدیث 7876