المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يحيى بن أيوب المصري، عن عبيد الله بن زحر، عن علي بن يزيد، عن القاسم، عن أبي أمامة الباهلي باب: یحییٰ بن ایوب مصری کی عبیداللہ بن زحر، علی بن یزید اور قاسم کے واسطے سے ابواُمامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كَانَ النَّاسُ إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ الْمَسْجِدَ، فَوَجَدَهُمْ يُصَلُّونَ سَأَلَ الَّذِي إِلَى جَنْبِهِ، فَيُخْبِرُهُ بِمَا فَاتَهُ لِيَقْضِيَ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي مَعَهُمْ حَتَّى أَتَى مُعَاذٌ يَوْمًا، فَأَشَارُوا إِلَيْهِ إِنَّكَ قَدْ فَاتَكَ كَذَا وَكَذَا، فَأَبَى أَنْ يُصَلِّيَ فَصَلَّى، ثُمَّ صَلَّى بَعْدَ مَا فَاتَهُ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «أَحْسَنَ مُعَاذٌ، وَأَنْتُمْ فَافْعَلُوا كَمَا فَعَلَ»سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: لوگوں کا یہ معمول تھا کہ جب کوئی آدمی مسجد میں داخل ہوتا اور انہیں نماز پڑھتے پاتا تو اپنے پہلو والے سے پوچھتا، وہ اسے بتا دیتا کہ اس کی کتنی نماز رہ گئی ہے تاکہ وہ اسے پورا کر لے، پھر وہ کھڑا ہو کر ان کے ساتھ نماز پڑھتا، یہاں تک کہ ایک دن سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ آئے، تو لوگوں نے اسے اشارہ کیا کہ تمہاری اتنی اتنی نماز رہ گئی ہے، تو انہوں نے (خود پہلے) نماز پڑھنے سے انکار کیا، پھر (امام کے ساتھ) نماز پڑھی، پھر جو رہ گئی تھی وہ بعد میں پڑھی۔ جب یہ بات رسول اللہ ﷺ سے ذکر کی گئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”معاذ نے اچھا کیا، تم بھی ایسے ہی کرو جیسے اس نے کیا۔“