حدیث نمبر: 7706
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ حَسَّانَ الْأَنْمَاطِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ الذِّمَارِيُّ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ قَالَ: «مَنْ أَحَبَّ لِلَّهِ، وَأَبْغَضَ لِلَّهِ، وَأَعْطَى لِلَّهِ، وَمَنَعَ لِلَّهِ فَقَدِ اسْتَكْمَلَ الْإِيمَانَ، وَإِنَّ مِنْ أَقْرَبُكُمْ إِلَيَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا»
ترجمہ

سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کے لیے محبت کرے، اللہ کے لیے بغض رکھے، اللہ کے لیے دے اور اللہ کے لیے روکے، اس نے ایمان مکمل کر لیا، اور بیشک قیامت کے دن مجھ سے سب سے قریب تم میں سے وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الصاد / حدیث: 7706
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 177، حدیث 7737