المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عفير بن معدان، عن سليم بن عامر باب: عفیر بن معدان کی سلیم بن عامر سے روایات
حدیث نمبر: 7675
حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ الْحَوْطِيُّ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، ثنا عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ وَالْآخِرِ، وَيَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ فَلْيَسَعْهُ بَيْتُهُ، وَلْيَبْكِ عَلَى خَطِيئَتِهِ»
«وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، وَيَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ، فَلْيَقُلْ خَيْرًا لِيَغْنَمْ، أَوْ لِيَسْكُتْ عَنْ شَرٍّ فَيَسْلَمْ»ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو، اور گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں، تو اسے چاہیے کہ اپنے گھر ہی میں بیٹھا رہے، اور اپنے گناہ پر روتا رہے“
”اور جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو، اور گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں، تو وہ اچھی بات کہے تاکہ فائدہ پائے، یا برائی سے خاموش رہے تاکہ محفوظ رہے۔“