المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عفير بن معدان، عن سليم بن عامر باب: عفیر بن معدان کی سلیم بن عامر سے روایات
حدیث نمبر: 7666
وَبِإِسْنَادِهِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: " إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ لِلْمَلَائِكَةِ: انْطَلِقُوا إِلَى عَبْدِي، فَصُبُّوا عَلَيْهِ الْبَلَاءَ صَبًّا، فَيَأْتُونَهُ فَيَصُبُّونَ عَلَيْهِ الْبَلَاءَ، فَيَحْمَدُ اللهَ، فَيَرْجِعُونَ فَيَقُولُونَ: يَا رَبَّنَا صَبَبْنَا عَلَيْهِ الْبَلَاءَ صَبًّا كَمَا أَمَرْتَنَا، فَيَقُولُ: ارْجِعُوا فَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَ صَوْتَهُ "ترجمہ
اسی سند سے سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بیشک اللہ عزوجل فرشتوں سے فرماتا ہے: میرے بندے کے پاس جاؤ اور اس پر خوب آزمائش ڈالو۔ تو وہ اس کے پاس جاتے ہیں اور اس پر آزمائش ڈالتے ہیں، تو وہ اللہ کی حمد کرتا ہے، تو وہ (فرشتے) واپس آ کر عرض کرتے ہیں: اے ہمارے رب! ہم نے تیرے حکم کے مطابق اس پر خوب آزمائش ڈالی۔ تو اللہ فرماتا ہے: واپس جاؤ، کیونکہ مجھے اس کی آواز سننا پسند ہے۔“