المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
صفوان بن عمرو، عن سليم بن عامر باب: صفوان بن عمرو کی سلیم بن عامر سے روایات
حدیث نمبر: 7642
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: كُنَّا نَجْلِسُ إِلَى أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، فَيُحَدِّثُنَا حَدِيثًا كَثِيرًا عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، فَإِذَا سَكَتَ قَالَ: «أَعَقِلْتُمْ؟ بَلِّغُوا كَمَا بُلِّغْتُمْ»ترجمہ
سلیم بن عامر رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا کرتے تھے، وہ ہمیں رسول اللہ ﷺ سے بہت سی احادیث بیان کیا کرتے، اور جب خاموش ہوتے تو فرماتے: ”کیا تم نے سمجھ لیا؟ جیسے تمہیں پہنچایا گیا ہے اسی طرح آگے پہنچاؤ۔“