المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مكحول الشامي، عن أبي أمامة باب: مکحول شامی کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7575
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ السَّرَّاجِ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ مُدْرِكٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: «تَمَامُ الرِّبَاطِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، وَمَنْ رَابَطَ أَرْبَعِينَ يَوْمًا لَمْ يَبِعْ وَلَمْ يَشْتَرِ، وَلَمْ يُحْدِثْ حَدَثًا خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ»ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سرحد کی مکمل پہرہ داری چالیس دن کی ہے، اور جس نے چالیس دن پہرہ داری کی، نہ خرید و فروخت کی اور نہ کوئی گناہ کیا، وہ اپنے گناہوں سے ایسے نکل جائے گا جیسے اس دن جب اسے اس کی ماں نے جنا تھا۔“