المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مكحول الشامي، عن أبي أمامة باب: مکحول شامی کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7570
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ رَاهَوَيْهِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ النَّخَعِيُّ، ثنا الْعَلَاءُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، وأَبِي أُمَامَةَ، ووَاثِلَةَ، قَالُوا: سَمِعْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ يَقُولُ: «جَنِّبُوا مَسَاجِدَكُمْ صِبْيَانَكُمْ، وَمَجَانِينَكُمْ، وَخُصُومَاتِكُمْ، وَأَصْوَاتَكُمْ، وَسَلَّ سُيُوفِكُمْ، وَإِقَامَةَ حُدُودِكُمْ وَجَمِّرُوهَا فِي سَبْعٍ، وَاتَّخِذُوا عَلَى أَبْوَابِ مَسَاجِدِكُمِ الْمَطَاهِرَ»ترجمہ
سیدنا ابو درداء، ابو امامہ اور واثلہ رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اپنی مسجدوں کو اپنے بچوں، اپنے پاگلوں، اپنے جھگڑوں، اپنی بلند آوازوں، تلواریں سونتنے اور حدیں قائم کرنے سے دور رکھو، اور انہیں سات دنوں میں ایک بار خوشبودار دھونی دو، اور اپنی مسجدوں کے دروازوں پر وضو خانے بناؤ۔“