المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مكحول الشامي، عن أبي أمامة باب: مکحول شامی کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7548
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَمْرٍو الْحِمْصِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ الْغَازِ، حَدَّثَنِي مَكْحُولٌ، أَنَّهُمْ دَخَلُوا عَلَى أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ يَقُولُ: «مَنْ خَرَجَ فِي سَبِيلِ اللهِ، فَهُوَ ضَامِنٌ عَلَى اللهِ، إِنْ تَوَفَّاهُ اللهُ أَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ، وَإِنْ رَدَّهُ رَدَّهُ بِمَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ وَغَنِيمَةٍ» الْحَدِيثَترجمہ
مکحول رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں نکلے وہ اللہ کے ذمے ہے، اگر اللہ اسے وفات دے دے تو اسے جنت میں داخل کرے، اور اگر اسے واپس لوٹا دے تو جو اجر یا غنیمت اسے ملی اسی کے ساتھ لوٹے۔“ (حدیث آگے بھی جاری ہے، ماخذ نے یہاں اختصار کیا ہے)