المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن زياد الألهاني، عن أبي أمامة باب: محمد بن زیاد الہانی کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7502
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي الْأَذَنِيُّ، وعَبْدُ اللهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْأَشْعَثِ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا سُلَيْمُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: " مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدْيرٌ لَمْ يَسْبِقْهَا عَمِلٌ، وَلَمْ تَبْقَ مَعَهَا سَيِّئَةٌ "ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کہا: اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، تو کوئی عمل اس سے پہلے نہیں گزرا، اور کوئی گناہ اس کے ساتھ باقی نہیں رہتا۔“