المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن زياد الألهاني، عن أبي أمامة باب: محمد بن زیاد الہانی کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7492
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ خَالَوَيْهِ الْوَاسِطِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ وَهُوَ عَلَى نَاقَتِهِ الْجَدْعَاءِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، يَقُولُ: «أُوصِيكُمْ بِالْجَارِ» حَتَّى أَكْثَرَ، فَقُلْتُ: إِنَّهُ لَيُوَرِّثُهُترجمہ
محمد بن زیاد الہانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو، جبکہ آپ ﷺ اپنی اونٹنی جدعاء پر سوار حجۃ الوداع میں تھے، یہ فرماتے سنا: ”میں تمہیں پڑوسی کے بارے میں وصیت کرتا ہوں“ یہاں تک کہ آپ ﷺ نے یہ بات بار بار دہرائی، میں نے دل میں سوچا کہ کہیں آپ ﷺ اسے وارث ہی نہ بنا دیں۔