المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عتبة الكندي، عن أبي أمامة باب: ابوعتبہ کندی کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7478
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ رُسْتَهْ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي عُتْبَةَ الْكِنْدِيُّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَتَعْرِفُ أُمَّتَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ: «نَعَمْ» . قُلْتُ: مَنْ رَأَيْتَ، وَمَنْ لَمْ تَرَ؟ قَالَ: «مَنْ رَأَيْتَ؟، وَمَنْ لَمْ أَرَ؟» . قُلْتُ: بِمَاذَا؟ قَالَ: «غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ»ترجمہ
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، کیا آپ اپنی امت کو قیامت کے دن پہچان لیں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کیا: جنہیں آپ نے دیکھا اور جنہیں نہیں دیکھا، سب کو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جنہیں میں نے دیکھا اور جنہیں نہیں دیکھا، سب کو پہچان لوں گا۔“ میں نے عرض کیا: کس علامت سے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وضو کے اثر سے ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں روشن اور چمکدار ہوں گے۔“