المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ضمرة بن حبيب، عن أبي أمامة باب: ضمرہ بن حبیب کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7473
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْعُتْبِيُّ الْمِصْرِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ الشَّيْبَانِيُّ، عَنِ السَّفَرِ بْنِ نُسَيْرٍ، عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ قَالَ: " قَالَ رَبُّكُمْ تَعَالَى: إِذَا قَبَضْتُ كَرِيمَةَ عَبْدِي، وَهُوَ بِهَا ضَنِينٌ، فَحَمِدَنِي عَلَى ذَلِكَ لَمْ أَرْضَ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ "ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے رب تعالیٰ نے فرمایا ہے: جب میں اپنے بندے کی کسی عزیز (آنکھ کی بینائی وغیرہ) کو قبض کر لوں اور وہ اس پر تنگ دل ہو، پھر وہ اس پر میری تعریف کرے، تو میں اس کے لیے جنت کے سوا کسی اور ثواب پر راضی نہیں ہوں گا۔“