المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ومما أسند أنس بن مالك رضي الله عنه باب: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 746
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ سُورَةَ الْبَغْدَادِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا أَبُو هَاشِمٍ، صَاحِبُ الزَّعْفَرَانِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا جَاءَتْ بِكَسْرَةٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «مَا هَذَا؟» قَالَتْ: قُرْصٌ خَبَزْتُهُ، فَلَمْ تَطِبْ نَفْسِي حَتَّى آتِيَكَ بِهَذِهِ الْكِسْرَةِ، قَالَ: «أَمَا إِنَّهُ أَوَّلُ طَعَامٍ دَخَلَ فَمَ أَبِيكِ مُنْذُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ»ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا روٹی کا ایک ٹکڑا لے کر نبی کریم ﷺ کے پاس آئیں، آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ایک روٹی جو میں نے پکائی، اور میرا دل مطمئن نہ ہوا جب تک میں یہ ٹکڑا آپ کے پاس نہ لے آؤں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سن لو، یہ تین دن سے تمہارے والد کے منہ میں جانے والا پہلا کھانا ہے۔“