حدیث نمبر: 7450
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ السَّرَّاجُ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَّاشِيُّ، ثنا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: «إِنَّ الْحَيَاءَ وَالْعِيَّ مِنَ الْإِيمَانِ، وَهُمْا يُقَرِّبَانِ مِنَ الْجَنَّةِ، وَيُبَاعِدَانِ مِنَ النَّارِ. وَالْفُحْشُ وَالْبِذَاءُ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَهُمْا يُقَرِّبَانِ مِنَ النَّارِ، وَيُبَاعِدَانِ مِنَ الْجَنَّةِ» فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ لِأَبِي أُمَامَةَ: إِنَّا لَنَقُولُ فِي الشِّعْرِ: إِنَّ الْعِيَّ مِنَ الْحُمْقِ، فَقَالَ: تَرَانِي أَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، وَتُحَسِّنْ بِشِعْرِكَ النَّتِنِ
ترجمہ

سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حیا اور کم گوئی ایمان میں سے ہیں، یہ دونوں جنت کے قریب اور جہنم سے دور کرتے ہیں، اور بےحیائی اور بدزبانی شیطان کی طرف سے ہیں، یہ دونوں جہنم کے قریب اور جنت سے دور کرتے ہیں۔“ اس پر ایک بدوی نے ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے کہا: ہم تو شعر میں کہتے ہیں کہ کم گوئی حماقت میں سے ہے۔ انہوں نے فرمایا: کیا تم مجھے یہ کہتے دیکھ رہے ہو کہ ”رسول اللہ ﷺ نے فرمایا“ اور تم اپنے بدبودار شعر سے اسے اچھا بنانا چاہتے ہو (یعنی رسول اللہ ﷺ کے فرمان کے مقابلے میں اپنے شعر کو پیش کرتے ہو)؟

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الصاد / حدیث: 7450
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 96، حدیث 7481