المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خالد بن معدان، عن أبي أمامة رضي الله عنه باب: خالد بن معدان کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 7441
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ نُعَيْمٍ الْخَيْلَانِيُّ، حَدَّثَنِي عَامِرُ بْنُ جَشِيبٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ عِنْدَ انْقِضَاءِ طَعَامِهِ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا، طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ غَيْرَ مَكْفِيٍّ، وَلَا مُوَدَّعٍ، وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْهُ رَبَّنَا»ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنا کھانا ختم ہونے کے وقت فرماتے: ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، بہت زیادہ تعریفیں، پاکیزہ اور بابرکت، جن سے ہم بے نیاز نہیں ہوئے، نہ چھوڑی گئیں، اور نہ اے ہمارے رب، ہم تجھ سے بے نیاز ہیں۔“