المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 7388–7425) باب: (احادیث 7388 تا 7425)
حدیث نمبر: 7424
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَتُّوَيْهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ الْحِمْصِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَمِينٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَطْفَالُ الْمُشْرِكِينَ نُصِيبُهُمْ فِي الْغَارَةِ بِاللَّيْلِ، قَالَ: «لَا تَعُودُوا ذَلِكَ، وَلَا حَرَجَ، فَإِنَّ أَوْلَادَهُمْ مِنْهُمْ» وَنَهَى عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ "ترجمہ
سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، ہم رات کے حملے میں مشرکین کے بچوں کو بھی نشانہ بنا دیتے ہیں (تو اس کا کیا حکم ہے)؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جان بوجھ کر ایسا دوبارہ نہ کرو، اور (نادانستہ ہونے پر) کوئی حرج نہیں، کیونکہ ان کے بچے بھی انہی میں سے ہیں۔“ اور آپ ﷺ نے عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا۔