المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 7388–7425) باب: (احادیث 7388 تا 7425)
حدیث نمبر: 7403
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ قَالَ: أَهْدَيْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ حِمَارًا وَحْشِيًّا صِدْتُهُ بِوَدَّانَ، وَأَهْدَيْتُهُ لَهُ بِالْأَبْوَاءِ، فَرَدَّهُ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، فَرَأَى مَا فِي وَجْهِي مِنْ شِدَّةِ ذَلِكَ عَلَيَّ، فَقَالَ: «إِنَّا لَمْ نَرُدَّهُ عَلَيْكَ كَرَاهِيَةً لَهُ، وَلَكِنَّا حُرُمٌ»ترجمہ
سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایک جنگلی گدھا ہدیہ دیا جسے میں نے مقامِ ودان میں شکار کیا تھا، اور یہ ہدیہ میں نے آپ ﷺ کو مقامِ ابواء میں دیا، تو رسول اللہ ﷺ نے وہ مجھے واپس کر دیا، جب آپ ﷺ نے میرے چہرے پر اس کی شدت دیکھی تو فرمایا: ”ہم نے یہ تمہیں اس کی ناپسندیدگی کی وجہ سے واپس نہیں کیا، بلکہ ہم احرام کی حالت میں ہیں۔“