المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 7388–7425) باب: (احادیث 7388 تا 7425)
حدیث نمبر: 7402
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ، أَنَّهُ أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ حِمَارًا وَحْشِيًّا، فَرَدَّهُ عَلَيْهِ، فَلَمَّا رَأَى مَا فِي وَجْهِي مِنْ رَدِّ هَدِيَّتِهِ، قَالَ: «أَمَا إِنَّهُ لَيْسَ بِنَا رَدٌّ عَلَيْكَ، وَلَكِنَّا حُرُمٌ»ترجمہ
سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو ایک جنگلی گدھا ہدیہ کیا، آپ ﷺ نے وہ انہیں واپس کر دیا، جب آپ ﷺ نے ان کے چہرے پر ہدیہ واپس کیے جانے کی ناگواری دیکھی تو فرمایا: ”سن لو، ہم نے یہ تمہیں واپس اس لیے نہیں کیا کہ تمہاری بےقدری کی، بلکہ ہم احرام کی حالت میں ہیں۔“