المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 7388–7425) باب: (احادیث 7388 تا 7425)
حدیث نمبر: 7398
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ، قَالَ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، وَأَنَا بِالْأَبْوَاءِ، فَأَهْدَيْتُ لَهُ حِمَارَ وَحْشٍ، فَرَدَّهُ عَلَيَّ، فَلَمَّا رَأَى الْكَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِي، قَالَ: «إِنَّهُ لَيْسَ بِنَا رَدٌّ عَلَيْكَ، وَلَكِنَّا حُرُمٌ»ترجمہ
سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ میرے پاس سے گزرے جبکہ میں مقامِ ابواء میں تھا، تو میں نے آپ ﷺ کو ایک جنگلی گدھا ہدیہ کیا، آپ ﷺ نے وہ مجھے واپس کر دیا، جب آپ ﷺ نے میرے چہرے پر ناگواری دیکھی تو فرمایا: ”ہم نے یہ تمہیں واپس اس لیے نہیں کیا کہ تمہاری بےقدری کی، بلکہ ہم احرام کی حالت میں ہیں۔“