المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
صحار بن عباس ويقال ابن عابس العبدي باب: سیدنا صحار بن عباس رضی اللہ عنہ، اور کہا جاتا ہے: ابن عابس عبدی
حدیث نمبر: 7373
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ح وحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا وهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنَا خَالِدٌ، كِلَاهُمَا، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صُحَارٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ يَقُولُ: «لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُخْسَفَ بِقَبَائِلَ حَتَّى يُقَالَ مَنْ بَقِيَ مِنْ بَنِي فُلَانٍ» فَعَرَفْتُ أَنَّهُ يَعْنِي الْعَرَبَ، لِأَنَّ الْعَجَمَ لَيْسَتْ لَهَا قَبَائِلُترجمہ
سیدنا صحار بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک کئی قبیلوں کو زمین میں دھنسا نہ دیا جائے، یہاں تک کہ کہا جائے: فلاں قبیلے میں سے کون باقی رہ گیا؟“ میں نے سمجھا کہ آپ ﷺ کی مراد عرب سے ہے، کیونکہ عجم (غیر عرب) کے قبیلے نہیں ہوتے۔