المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عاصم بن أبي النجود عن زر باب: عاصم بن ابی نجود کی زر بن حبیش سے روایات
حدیث نمبر: 7351
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهِ الْأَصْبَهَانِيُّ نا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ أَبِي جَنَابٍ الْكَلْبِيِّ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، قَالَ: غَدَوْتُ إِلَى صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ الْمُرَادِيِّ، أَسْأَلُهُ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ يَأْمُرُنَا أَنْ نمْسَحَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ فِي السَّفَرِ، وَيَوْمٌ وَلَيْلَةٌ لِلْمُقِيمِ» ، وَسَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ يَقُولُ: «مَنْ غَدَا فِي طَلَبِ الْعِلْمِ، وَضَعَتْ لَهُ الْمَلَائِكَةُ أَجْنِحَتَهَا»ترجمہ
زر بن حبیش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں صبح سویرے سیدنا صفوان بن عسال مرادی رضی اللہ عنہ کے پاس موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھنے گیا تو انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم ﷺ ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم سفر میں تین دن رات مسح کریں، اور مقیم کے لیے ایک دن رات۔“ اور میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو صبح سویرے علم کی طلب میں نکلے، فرشتے اس کے لیے اپنے پر بچھا دیتے ہیں۔“