المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عاصم بن أبي النجود عن زر باب: عاصم بن ابی نجود کی زر بن حبیش سے روایات
حدیث نمبر: 7346
حَدَّثَنَا ورْدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ لَبِيدٍ الْبَيْرُوتِيُّ، ثنا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، أَخْبَرَنِي شَيْبَانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، حَدَّثَنِي زِرُّ بْنُ حُبَيْشٍ، قَالَ: حَكَّ فِي صَدْرِي الْمَسْحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ بَعْدَ الْبَوْلِ وَالْغَائِطِ. فَأَتَيْتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ الْمُرَادِيَّ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ. قُلْتُ: أَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ كُنْتَ سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ فَقَالَ: «كَانَ يَأْمُرُنَا إِذَا كُنَّا سَفَرًا أَوْ مُسَافِرِينَ أَنْ لَا نَخْلَعَ خِفَافَنَا ثَلَاثَ لَيَالٍ وَأَيَّامَهُنَّ إِلَّا مِنْ جَنَابَةٍ، وَلَكِنْ بَوْلٍ، أَوْ غَائِطٍ، أَوْ نَوْمٍ»ترجمہ
زر بن حبیش رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے پیشاب اور پاخانے کے بعد موزوں پر مسح کے بارے میں دل میں کھٹک ہوئی۔ تو میں سیدنا صفوان بن عسال المرادی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہیں یہ بات بتائی۔ میں نے عرض کیا: مجھے کچھ بتائیے جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہو۔ انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ ہمیں حکم دیتے تھے کہ جب ہم سفر میں یا مسافر ہوں تو تین راتیں اور ان کے دن اپنے موزے نہ اتاریں سوائے جنابت کے، البتہ پیشاب، پاخانے یا نیند کی وجہ سے (نہ اتاریں)۔“