حدیث نمبر: 7333
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ، ثنا عِكْرِمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ يَقُولُ: «لِلْمُسَافِرِ إِذَا أَدْخَلَ رِجْلَيْهِ، وَهُمْا طَاهِرَتَانِ أَنْ يَمْسَحَ عَلَيْهِمَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ، وَلَا يَنْزِعْهُمَا مِنْ غَائِطٍ، وَلَا بَوْلٍ إِلَّا مِنْ جَنَابَةٍ»
ترجمہ

سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”مسافر جب اپنے دونوں پاؤں طہارت کی حالت میں (موزوں میں) داخل کرے تو وہ ان پر تین دن رات مسح کرے، اور پاخانے یا پیشاب کی وجہ سے انہیں نہ اتارے، سوائے جنابت کے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الصاد / حدیث: 7333
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 60، حدیث 7364