المعجم الكبير للطبراني
باب الصاد— حرف صاد سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو السليل، عن صهيب باب: ابوسلیل کی سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ كُرْدِيٍّ، ح وحَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ مُوسَى شِيرَانُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَا: ثنا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي السَّلِيلِ، عَنْ صُهَيْبٍ، قَالَ: صَنَعْتُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ طَعَامًا، فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ فِي نَفَرٍ جَالِسٌ، فَقُمْتُ حِيَالَهُ، فَأَوْمَأَتُ إِلَيْهِ، فَأَوْمَأَ إِلَيَّ «وَهَؤُلَاءِ؟» ، فَقُلْتُ: لَا. فَسَكَتُّ، فَقُمْتُ مَكَانِيَ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيَّ أَوْمَأْتُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: «وَهَؤُلَاءِ؟» فَقُلْتُ: لَا. مَرَّتَيْنِ فَعَلَ ذَلِكَ - أَوْ ثَلَاثًا - فَقُلْتُ: نَعَمْ وَهَؤُلَاءِ، وَإِنَّمَا كَانَ شَيْئًا يَسِيرًا صَنَعْتُهُ لَهُ، فَجَاءَ وجَاءُوا مَعَهُ فَأَكَلُوا - وَأَحْسَبُهُ قَالَ -: وَفَضَلَ مِنْهُسیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کے لیے کھانا تیار کیا، تو میں آپ ﷺ کے پاس آیا جبکہ آپ ﷺ کچھ لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، تو میں آپ ﷺ کے سامنے کھڑا ہوا، اور آپ ﷺ کو اشارہ کیا، تو آپ ﷺ نے مجھے اشارہ کیا: ”اور یہ بھی؟“ میں نے کہا: نہیں۔ تو میں خاموش ہو گیا، اپنی جگہ کھڑا رہا، تو جب آپ ﷺ نے مجھے دیکھا تو میں نے پھر اشارہ کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور یہ بھی؟“ میں نے کہا: نہیں۔ دو بار ایسا کیا — یا تین بار — تو میں نے کہا: جی ہاں، یہ بھی، حالانکہ وہ ایک تھوڑی سی چیز تھی جو میں نے آپ ﷺ کے لیے تیار کی تھی، تو آپ ﷺ آئے اور وہ بھی آپ ﷺ کے ساتھ آئے تو انہوں نے کھایا — اور میرا خیال ہے راوی نے کہا: اور اس میں سے کچھ بچ بھی گیا۔