المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ومما أسند أنس بن مالك رضي الله عنه باب: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 727
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَلْقَمْ عَيْنَهُ خُصًّا، فَبَصُرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَوَخَّاهُ بِعُودٍ، أَوْ حَدِيدَةٍ لِيَفْقَأَ بِهَا عَيْنَهُ، فَلَمَّا أَبْصَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْقَمَعَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمَا إِنَّكَ لَوْ ثَبَتَّ لَفَقَأْتُ عَيْنَكَ»ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور اس نے اپنی آنکھ (گھر کے) روزن سے لگا کر اندر جھانکا، نبی کریم ﷺ نے اسے دیکھ لیا تو اس کی آنکھ پھوڑنے کے ارادے سے ایک لکڑی یا لوہے کی سلاخ سے اس کا نشانہ لیا، جب اس نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا تو سمٹ کر پیچھے ہٹ گیا، تو نبی کریم ﷺ نے اس سے فرمایا: ”سن لو، اگر تم ٹھہرے رہتے تو میں تمہاری آنکھ پھوڑ دیتا۔“